ترکیہ سے طیارے پاکستان کی مدد کو پہنچ گئے،بھارت میں صفِ ماتم
اسلام آباد( بھارت کو پاکستان سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا۔ بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر پاکستان پر وار کیا۔ اور نہتے شہریوں پر بم برسا دئیے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔
جنگ چھیڑنے والے بھارت کو لینے کے دینے پڑ چکے ہیں۔ کیونکہ بھارت کا اپنا میڈیا مودی کے دیش میں خوف پھیلانے لگا۔
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ بھارت کی اسٹرائیک کے دوران پاکستان میں ترکیہ سے بڑی تعداد میں جنگی طیارے پہنچے ہیں۔ جو کسی بھی وقت بھارت کے خلاف جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے دعوے پر مودی سرکار کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ دوسری جانب ترکیہ کے وزیر خارجہ کا پاکستان کے حق میں بیان بھی آگیا۔
ترکی کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا۔ ترکیہ نے بھارت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترکیہ نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت پر پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔