"کراچی میں موت کا ننگا ناچ” بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی بھارتی قیادت کی طرح ان کے میڈیا نے بھی پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران اپنی عوام بے وقوف بنانے کی بھرپور کوشش کی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ انڈین افواج پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں اور موت کے بادل پاکستانیوں پر منڈلا رہے ہیں حالانکہ پاکستان کی افواج نے ہی بھارت کوناکوں چنے چبوائے ہیں جس کی حقیقت سامنے آنے کے بعد بھارتی عوام اپنے ہی ملک کے میڈیا پر بھی نالاں دکھائی دیئے۔
اب سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرح پاکستانی اپنی فتح اور بھارتی شکست پر جشن منارہے ہیں، اے وی ایم اورنگزیب ٹرینڈ کررہا ہے تو دوسری طرف بھارتی میڈیا کو بھی پاکستانی کسی صورت یہ شکست بھولنے نہیں دے رہے ۔
اب تازہ ویڈیو میں چند لڑکیوں کے پیچھے ایک لڑکے کو کھڑے دیکھا گیا جو ہلکا سامٹکا کر کہتا ہے کہ کراچی میں موت کا ننگا ناچ ، ساتھ ہی لڑکیوں کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے ، اس کے بعد لڑکا پھر گویا ہوتا ہےکہ یہ جو آپ سب دیکھ رہے ہیں، یہ جنت کی حوریں ہیں۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے اور دیگر صارفین بھی اپنے حصے کے مزاحیہ تبصرے اس میں شامل کررہے ہیں۔