دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر

0 159

اسلام آباد( چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی’’ جیو نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟
انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناؤ میں کمی ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.