صدر مملکت کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت

0 103

اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر مملکت نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.