اسلم رئیسانی نے نو سال پہلے ڈگری سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی
کوئٹہ (امروز نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد نو سال پہلے ڈگری سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے پولیٹیکل سائنس میں ایم فل میں داخلہ لینے کے بعد 9 سال پہلے ڈگری سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی۔اس موقع پر میڈیا نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی تو اسلم رئیسانی نے کہاکہ کلاس لینے جا رہاہوں تنگ نہ کریں اور یوں اپنے محافظوں کو باہر ہی چھوڑ کر اسلم رئیسانی کلاس لینے چلے گئے۔نو سال پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ”ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی“۔