بحیرۂ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

0 128

کراچی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان ہے، جو آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تشکیل پا سکتا ہے۔ یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ آج نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 36 گھنٹوں میں یہ کم دباؤ ’ڈپریشن‘ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر، مسافر اور سمندری نقل و حمل سے وابستہ افراد صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.