پاکستان میں گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں ریکارڈ کی گئی؟ پتہ چل گیا

0 108

لاہور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔جیو نیو زکے مطابق گز شتہ روز سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دادو اور ڈی جی خان میں 49، جیکب آباد، رحیم یار خان اوربہاولپور میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.