صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
ممبئی اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا ۔
29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل 10 کے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری مکمل کی ، ان کی ٹیم گو یہ میچ نہیں جیت سکی لیکن انہوں نے اس دوران رواں سال 18 اننگز میں 1000 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا کم ترین اننگز میں ہزار ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ویرات کوہلی نے 2016 میں 18 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے، محمد رضوان 2021 میں 20 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔