کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے پر سوشل میڈیا اور سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی

0 110

لزبن معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جدید دور کی ڈیجیٹل زندگی سے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو سوشل میڈیا استعمال کرنے یا اسمارٹ فون رکھنے کی اجازت نہیں دی۔

رونالڈو نے ترقی، نظم و ضبط اور تعلیم پر زور دیتے ہوئے بیٹے کو ورچوئل دنیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی شخصی نشوونما، تعلیم اور نظم و ضبط کو ہر حال میں مقدم رکھتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا سوشل میڈیا جیسی غیر ضروری توجہ بٹانے والی سرگرمیوں کا شکار ہو۔

یادرہے کہ 2020 میں رونالڈو جونیئر نے خفیہ انسٹاگرام اکاونٹ بنایا تھا، جو مختصر وقت میں 10 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر گیا تھا۔تاہم، جیسے ہی رونالڈو کو اس بات کا علم ہوا، انہوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اکاونٹ بند کروا دیا۔رونالڈو جونیئر حال ہی میں پرتگال کی انڈر-15 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے، 14 سالہ نوجوان سعودی عرب کے کلب النصر میں اپنے والد کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.