ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا

0 100

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.