قومی ائیرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا
کراچی قومی ائیرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔