"مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے” ثنا یوسف نے ایک اور ویڈیووائرل

0 75

اسلام آباد نوعمر ٹک ٹاک سٹارثنا یوسف کوفیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹک ٹاکر نے دوستی سے انکار پر قتل کردیا جس کے بعد ان کی چترال میں تدفین کردی گئی اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہردوسرا شخص اس ناحق قتل پر افسردہ دکھائی دیتاہے، اب ثنا یوسف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہرآنکھ کو اشکبار کردیا۔
ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا یوسف کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "میرے لیے سب سے اہم میری والدہ اور والد ہیں، میں سب سے پہلے ان کی خوشی چاہوں گی ، اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے، او ر کچھ نہیں چاہیے بس، اللہ کا شکر ہے،”مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے” ۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صدف علوی نے لکھا کہ ” وہ ایک بچی تھی جس کے بہت خواب تھے، وہ اس طرح کی موت کی حقدار نہیں تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.