خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

0 128

خیبر خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.