خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکرنےکا فیصلہ

0 153

پشاور خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے برابر لانےکی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔
پولیس کےگریڈ ایک سے 16 تک کے اہکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی۔گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کےسپیشل الاؤنس میں اضافےکی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بجٹ میں 16 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے جیونیوز سے بات چیت میں کہا کہ حکومت کا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے۔
آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے سے پولیس کا مورال مزید بلند ہوگا، فنڈز کی فراہمی سے قبائلی اضلاع میں پولیس کو مضبوط کیا جائےگا اور جدید اسلحہ خریدا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.