مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

0 101

مردان تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.