ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں آگ بے قابو، کئی میل رقبہ لپیٹ میں لے لیا

0 109

ہری پور ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، میلوں تک رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق ہری پور کے علاقے سریکوٹ، بگنیاں، گدوالیاں اور تناول کے پہاڑوں پر آتشزدگی نے کئی میلوں تک کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ہری پور کے علاقے گدوالیاں سریکوٹ کے پہاڑوں پر آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے ، تحصیل غازی خان پور اور تناول کے بیشتر جنگلات بھی آگ کی زد میں ہیں ۔
پہاڑی جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ضلع ہری پور میں گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوریا ہے، ہری پور کے متعدد علاقوں میں لگی آگ کو تین دن ہوگیے ہیں، تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.