جوڈیشل کونسل کسی جج کی برطرفی کی سفارش کرے تو کیا صدر اپنا ذہن اپلائی کرے گا؟آئینی بنچ کا بیرسٹر صلاح الدین سے استفسار

0 73

اسلام آباد( سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا اس اصول پر جوڈیشل کونسل کی سفارش پر بھی صدر اپنے ذہن کو اپلائی کرے گا، عدالت نے کہاکہ جوڈیشل کونسل کسی جج کی برطرفی کی سفارش کرے تو کیا صدر اپنا ذہن اپلائی کرے گا؟بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ سیاسی حکومت کی ایڈوائس پر صدر کو ذہن اپلائی کرنا ہوگا، جوڈیشل کونسل جج برطرفی کی سفارش کرے تو صدر کو اس پر عمل کرناہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،ججز ٹرانسفر کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے متفرق درخواست دائر کردی۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل نے کوئی درخواست دائر کی ہے؟امجد پرویز نے کہا کہ میں نے 1947سے 1976تک ججز ٹرانسفر کی مکمل تاریخ پیش کی ہے،ہم اس کیس میں فریق نہیں تھے، 27اے کا نوٹس ہوا تھا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ یہ نوٹس فریق بننے کیلئے ہی ہوتا ہے،آپ کو اٹارنی جنرل کے بعد دلائل دینے چاہئیں تھے،آپ کو نہیں پتہ 27اے کا نوٹس کتنا اہم ہوتا ہے؟عدالت نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ رجسٹرارنے کمنٹس جمع کروائے ہیں تو آپ مرکزی فریق ہیں،جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ بیرسٹر صلاح الدین کے دلائل ختم ہوں تو آپ کو سنیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ سنیارٹی تقرری کے دن سے شمار ہوگی، جج ہائیکورٹ میں تبادلہ پر آ گیا تو اس کی پہلی سنیارٹی کا کیا ہوگا؟بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ دیکھنا ہوگا کیا صدر کو اپنا اختیار آزادانہ استعمال کرنا ہوگا، اگروزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے تو کیا صدر کو اپنا ذہن اپلائی کرنا ہے؟قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ڈکلیئر کیاگیا صدر کو اپنا مائنڈ اپلائی کرنا چاہئے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا اس اصول پر جوڈیشل کونسل کی سفارش پر بھی صدر اپنے ذہن کو اپلائی کرے گا، عدالت نے کہاکہ جوڈیشل کونسل کسی جج کی برطرفی کی سفارش کرے تو کیا صدر اپنا ذہن اپلائی کرے گا؟بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ سیاسی حکومت کی ایڈوائس پر صدر کو ذہن اپلائی کرنا ہوگا، جوڈیشل کونسل جج برطرفی کی سفارش کرے تو صدر کو اس پر عمل کرناہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.