میں نہ یوٹیوبر ہوں نہ ہی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،سلمان اکرم راجہ کا جسٹس مسرت ہلالی سے مکالمہ

0 102

اسلام آباد سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس مسرت ہلالی اور کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان مکالمہ ہوا ہے۔

دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا ووٹ ڈالنے کا اختیار10سال کی عمر میں مل جاتا ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ووٹ کے حق کی عمر کاتعین قانون نے کررکھا ہے،کچھ حقوق صرف شہریوں کو ملتے ہیں ،کچھ حقوق کو قانون ریگولیٹ کرتاہے، کچھ حقوق پیدائش ہوتے ہیں،میں نہ یوٹیوبر ہوں نہ ہی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ یوٹیوبر بیچارے بھی اس وقت ذہن استعمال کریں گے جب عدالت میں مناسب جواب مل جائے گا، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایک وکیل آخری وقت تک سیکھتا رہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.