کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب
کراچی یب نے کرپشن کیسز میں گرفتار محکمہ آبپاشی کے انجینیئر کو پے رول پر رہا کرنے کے الزام میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے نیب حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن نےکرپشن کیسزمیں گرفتارمحکمہ آبپاشی کےانجینئرکو پے رول پر رہا کیا تھا، انجینیئر انڈر ٹرائل قیدی تھا جسے وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر رہاکیاگیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پیسے لےکرقیدی کورہاکیا تھا۔
نیب نے انڈرٹرائل ملزم کو رہاکرنےکے الزام میں اقبال میمن کے خلاف کارروائی کی، تفتیش کے تحت اقبال میمن کو ریکارڈ سمیت 24 جون کو کراچی دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی نیب کی جانب سے معاملےکی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔