بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

0 143

بنوں بنوں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.