پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت
اسلام آباد پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکی حملے اسرائیلی حملے کے سلسلے کاتسلسل ہیں،خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے میں گہری تشویش ہے،یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں،ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے،مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالےگی، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانا ناگزیر ہے،تنازعے کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے،ترجمان نے کہاکہ تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں،مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد ہیں،اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بحران کا پرامن حل ضروری ہے۔