بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

0 102

اسلام آباد ھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔

تاہم بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں نوٹم سہہ پہر تک جاری کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.