فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی

0 143

کراچی ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکنان ایسے جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے کے بجائے پہلے اُس کی تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ خط میں ایم کیوایم رہنماؤں حیدر عباس رضوی، صفدر باقری اور رضا عباس رضوی سے متعلق انکشافات کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.