عالمی کشیدگی نے سونے کی قیمتیں گرادیں! پاکستان میں آج سونا مزید کتنا سستا؟

0 217

کراچی پاکستان میں آج یعنی 24 جون 2025 بروز منگل کو ملک کے تمام بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 358165 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت 307068 روپے ہے۔

یہ قیمتیں دوپہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی، اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 358465 روپے سے کم ہو کر 358165 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 257 روپے کمی کے بعد 307325 روپے سے کم ہو کر 307068 روپے پر آ گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 235 روپے کمی کے ساتھ 281724 روپے سے گھٹ کر 281489 روپے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ چاندی 14 روپے کے اضافے سے 3799 روپے اور 10 گرام چاندی 12 روپے اضافے سے 3257 روپے پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 3369 ڈالر سے گھٹ کر 3366 ڈالر پر آ گیا

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میںصفر اعشاریہ 14 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 36اعشاریہ 15 ڈالر تک پہنچ گئی۔ ان تبدیلیوں نے سونے اور چاندی کی مارکیٹ میں محتاط رجحان کو ظاہر کیا، جو سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کے لیے قابلِ توجہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.