جب کوئی ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے: سائرہ یوسف

0 122

کراچی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ان علامات پر کھل کر بات کی جو محبت کے رشتے کو کمزور بنا دیتی ہیں یا پھر محبت کے رشتوں میں ایسی علامات کا ہونا خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے۔
ڈان کے مطابق سائرہ یوسف نے چند ماہ قبل ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دباؤ اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں مردوں کو خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرتا دیکھتی ہوں تو میں بےچین ہوجاتی ہوں لیکن اس کے علاوہ دیگر علامات بھی ہیں۔
اداکارہ نے دیگر خطرے کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب کوئی محبت میں آپ کو ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں کہ یہ خطرے کی علامت ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ لوو بامبِنگ سے مُراد ایک ایسی تکنیک ہے جس میں کوئی شخص اپنے ساتھی کو بے حد توجہ، تعریف اور شفقت سے نوازتا ہے، خاص طور پر محبت کے رشتے کے ابتدائی مراحل میں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔
سائرہ یوسف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا اسی لیے ہوتا ہے تاکہ آپ ان کے علاوہ کسی اور پر دھیان نہ دے دسکیں، آپ کو احساس دلائیں کہ آپ سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے، آپ کو یہ سوچنے کا موقع تک نہ ملے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
اداکارہ کے مطابق جب محبت نئی نئی ہوتی ہے تو لوو بامبنگ کا مزہ آرہا ہوتا ہے، یوں لگتا ہے کہ یہی محبت ہے، تمام تر توجہ آپ پر ہوتی ہے لیکن یہ محبت نہیں ہوتی۔ یہ ہی سب سے بڑے خطرے کی علامت ہوتی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.