معیشت میں بہتری پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو خراج تحسین

0 116

لاہور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے قومی معیشت کی بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی خبر قوم کو مبارک ہو، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا، الحمدللہ۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ڈیفالٹ کے کنارے ملنے والے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے بھی دور لے گئے ہیں، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہو کر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب معاشی اقدامات کی گواہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر پہلے ہی آ چکا ہے، ریکارڈ ترسیلات زر اور سٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا معاشی کامیابیوں کی دلیل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.