فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) سے شروع ہو گا

0 141

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی فٹ بال کپ کوالیفائینگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج )اتوار سے جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 55 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں 35 پرانے اور 20 کھلاڑی انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ طارق لطفی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ پھیلانے والے شر پسند عناصر باز رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.