قصور؛ کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

0 144

قصور چاندنی چوک میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شہزادی نامی خاتون چاندنی چوک کے رہائشی آصف نامی شخص کے پاس کمیٹی کی رقم لینے گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو نشہ آور مشروب پلا دیا، جس کے بعد آصف اور اسکے دو نامعلوم دوستوں نے شہزادی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہوش میں آنے پر ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہزادی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ شہزادی اور ملزم کے مابین پرانے روابط ہیں جبکہ معاملہ لین دین کا لگتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.