دھونی میدان میں کئی بار اپنی ٹپس دے کر غلطیاں کر جاتے ہیں
نئی دہلی (امروز نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کلدیپ یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مہمندرا سنگھ دھونی میدان میں کئی بار اپنی ٹپس دے کر غلطیاں کر جاتے ہیں مگر ا±س وقت ا±نہیں کچھ بولا نہیں جا سکتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای اے ٹی کرکٹ ریٹنگ ایوارڈ کی تقریب کے دوران کلدیپ یادیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر دھونی میدان میں کھیلتے ہوئے غلطیاں کر جاتے ہیں مگر ا±س وقت ا±نہیں کچھ بولا نہیں جا سکتا کیوں کہ وہ بہت کم بات کرتے ہیں اور صرف اوورز کے اختتام پر ہی بات کرتے ہیں وہ بھی جب وہ بہت ضروری سمجھیں۔بھارتی اسپنر کلدیب یادیو نے کہا کہ اکثر دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی اوورز کے دوران باﺅلرز کو ٹپس دے رہے ہوتے ہیں ، مگرا±نکی ٹپس ہمیشہ سہی نہیں ہوتیں۔کلدیپ یادیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی ساری خبریں جعلی ہیں اور ا±ن کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ا±نہوں نے دھونی کے لیے ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔