ہاکی کی کارکردگی پر پورے ملک کو تشویش ہے، فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہاکی کی کارکردگی پر پورے ملک کو تشویش ہے،جو فیڈریشنز کارکردگی دکھائیں گی فنڈز اسے ہی جاری کرینگے، پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آ کر سپورٹ کرنا ہوگا،اگر تعلقہ کے لیول پر گراو¿نڈز نہیں ہونگے تو سپورٹس پروموٹ کیسے ہوگا ۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کو کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک اندر کے معاملات ٹھیک نہیں ہونگے ہاکی میں بہتری نہیں آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس پی میں اپنا کردار ادا کروں گی۔انہوںنے کہاکہ سال کے شروع میں تمام فیڈریشنز کو کلینڈر دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کلینڈر کے حساب سے بھی معاملات طے ہوتے ہیں کہ کیا کیا ایکٹیویٹز ہیں اور کتنا خرچ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ فیڈریشنز کو بھی سپورٹ کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آ کر سپورٹ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر تعلقہ کے لیول پر گراو¿نڈز نہیں ہونگے تو سپورٹس پروموٹ کیسے ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کو آگے آ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جہاں کمزوریاں ہیں انہیں صحیح کریں۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں سے درخواست ہے کہ سیاست سے ہٹ کر نوجوانوں پر فوکس کریں۔