کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

0 131

کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دنوں مسجد کے باہر پولیس اہلکاروں پرموٹرسائیکل بم حملے کے بعد نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے مساجد اورامام بارگاہوں کے باہر پولیس ،انٹی ٹیراررسٹ فورس ، آرآر جی اور ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے جو مساجد اورامام بارگاہوں میں نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے افراد کوجامع تلاشی کے بعد نماز کیلئے جانے کی اجازت دیتے رہے۔جمعہ کو کوئٹہ شہر میں پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر میں سارادن پولیس ،آر آر جی اور انٹی ٹیراررسٹ فورس کے مسلح دستے بھی گشت کرتے رہے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.