فواد چوہدری کی جاپان کے سفیرسے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال

0 127

اسلام آباد(امروز نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی زیر فواد چوہدری نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے اپنے لاحہ عمل سے جاپانی سفیر کو آگاہ کیا۔جاپان کے سفیر کیونیونوری مٹسوڈا نے فواد چوہدری کے وژن کی تعریف کی ۔ جاپانی سفیر نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی ۔ جاپانی سفیر نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام یونیورسٹیز کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے جاپانی سفیر کے دورے کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.