آصف زر داری اور فضل الرحمن کی حکومت کےخلاف تحریک چلانے کےلئے تیاریاں تیز کرنے پر اتفاق

0 124

اسلام آباد(امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خلاف تحریک چلانے کےلئے تیاریاں تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق کیا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے مو¿ثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.