پولیس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں بروئے کار لا کر امن کی بحالی کو یقینی بنانا ہے

0 132

کوئٹہ(این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پولیس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں بروئے کار لا کر امن کی بحالی کو یقینی بنانا ہے ترقی حاصل کرنے والے آفیسران کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں انہیں اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے رویوں میں تبدیلی لا کر خدمت کے شعار کو ترجیح دینی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو سینٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 182 ریگولر پولیس بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو رینک لگانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان چوہدری منظور سرور ، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلیری زبیر اشرف صدیقی ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، اے آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ سیمت دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں مجھے امید ہے کہ آپ اچھے طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے غلطیوں اور کوتاہیوں کو پس پشت ڈال کر بہتری کی جانب بڑھیں گے اور نیک نیتی کے جذبے سے سرشعار ہو کر کام کریں گے کیونکہ پولیس کو بہت سے چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے ہماری کوشش ہے کہ پولیس کے آفیسران اور جوانوں کی ویلفئیر اور بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کریں تا کہ پولیس کے اسٹرکچر کو مضبوط بنایا جا سکے انہوں نے کہا ہے آج ترقی پانے والے انسپکٹرز کی ترقی میں سب سے زیادہ پولیس آفیسرا ن کا کردار ہے جنہوں نے بہت قلیل مدت میں سینیارٹی لسٹ بنانے کے ساتھ ساتھ بورڈ کر کے ترقی کے عمل کو تیز کیا ہے میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ اپنی ذمہ داری دیانت داری سے نبھاتے ہوئے محکمے کی نیک نامی کا باعث بن کر صوبے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر 182 ترقی پانے والے انسپکٹرز سے 152 ریگولر پولیس اور 30 بلوچستان کانسٹیبلری سے تعلق رکھتے ہیں جن میں ٹیلی کمیونیکیشن کے آفیسران بھی شامل تھے 2016 کے بعد تقریباً ڈھائی سال کے عرصے کے بعد انسپکٹر کے عہدے پر آفیسروں کو ترقی دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہر سال بورڈ ہونا چاہئے تا کہ ترقی کاعمل چلتا رہے کیونکہ ملازمت میں پوسٹنگ ٹرانسفر اور ترقی لازم ملزوم ہیں جس سے آفیسران کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے اس موقع آئی جی پولیس بلوچستان ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسران کو رینک لگائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.