80 کی دہائی میں امریکانےپوری دنیا سے افغانستان کے لیے لوگ اکٹھے کئے ، رحمن ملک
اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ80 کی دہائی میں امریکانےپوری دنیا سے افغانستان کےلئے لوگ اکٹھے کئے، انہیں سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا اور اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعد چھوڑ دیا۔رحمان ملک نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب،یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہری اور 10 ہزار سے زائد فوجی جوان شہید ہوئے، بین المذاہب ہم آہنگی دہشت گردی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔