پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم پانچ ایک روزہ میچز میں شرکت کےلئے سری لنکا پہنچ گئی، میچ (کل)اتوار کوکھیلے گی
کولمبو (امروز نیوز)پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم پانچ ایک روزہ میچز میں شرکت کےلئے سری لنکا پہنچ گئی، میچ (کل)اتوار کوکھیلے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے بی آئی اے ایئرپورٹ پہنچنے پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے حکام نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔دونوں ممالک کی جونیئر ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 26مئی کو ایم آر آئی سی ایس ، ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا۔