ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے نے مزید شواہد کےلئے وقت مانگ لیا، فیصلہ محفوظ

0 136

اسلام آباد (امروز نیوز)ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے مزید شواہد کےلئے وقت مانگ لیا ۔ جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ دور ان سماعت ایف آئی اے نے مزید شواہد کےلئے وقت مانگ لیا۔ ایف آئی اے نے استدعا کی کہ برطانیہ سے شواہد لانے کے لیے دو ماہ کا مزید وقت دیا جائے۔ ایف آئی اے کی درخواست پر وکلاءصفائی نے مخالفت کی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت تیس مئی تک ملتوی کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.