وزیر قانون سے جاپان کے سفیر کنی نوری مستودہ کی ملاقات ، باہمی تعاون کے امورپر تبادلہ خیال

0 142

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، خطہ میں امن بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے جاپانی سفیر کنی نوری متسودہ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ پاکستان خطہ میں جاپان کے اہم اتحادی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ کنی نوری مستودہ نے مشورہ دیا کہ ہم مستقبل میں پاکستان کے ساتھ ماہی گیری، تعلیم اور تکنیکی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جاپانی لیبر مارکیٹ کو پاکستانیوں کے لیئے کھولنے کے خواہاں ہیں۔ فروغ نسیم نے کہاکہ پاکستانی عوام جاپان اور جاپانیوں سے اپنے تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھی ہے۔فروغ نسیم نے کہاکہ دونو ممالک ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔کنی نوری متسودہ نے کہاکہ جاپان پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے لیئے کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، خطہ میں امن بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.