بے نامی اکاﺅنٹ کیس ،سپریم کورٹ نے محمد نواز کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی، ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

0 142

اسلام آباد (امروز نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بے نامی اکاﺅنٹ کیس میں محمد نواز کےخلاف نیب کی اپیل مسترد کردی ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے بے نامی اکاو¿نٹ کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب نے اپنے ریفرنس میں لکھا کہ محمد نواز نے کوئی اکاو¿نٹ نہیں کھولا۔چیف جسٹس نے کہاکہ دو اکاو¿نٹس محمد نواز کے بھائیوں کے تھے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ اکاﺅنٹ میں18 لاکھ 90 ہزار کی رقم کیش جمع کرائی گئی۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دستاویزات میں کوئی شواہد نہیں جس سے معلوم ہو کہ محمد نواز کے اکاو¿نٹ تھے یا اس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ایڈیشنل نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایک ڈیل کرتے ہیں میں پیرا گراف پڑھتا ہوں اگر جرم ثابت نہ ہوا تو میں چپ کر جاو¿ں گا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگلے ہفتے سے انشاءاللہ ای ویڈیو لنک سسٹم شروع ہو جائےگا،اکیسویں صدی شروع ہو جائےگی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کراچی اور لاہور سے وکلاءحضرات ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے،انشاءاللہ سوموار کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہم فیصلے کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے محمد نواز کو سات سال کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.