ورلڈ کپ میں پہلا میچ پاکستان سے ہے،میں مشکل میں پھنس گیا، مشتاق احمد

0 197

اسلام آباد (امروز نیوز)ویسٹ انڈیز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ پاکستان سے ہے،میں مشکل میں پھنس گیا۔ منگل کو کوچ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مشتاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ طور پر ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ پاکستان سے ہے،میں مشکل میں پھنس گیا ۔ انہوںنے کہاکہ دل ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ دھڑکتا ہے،کوشش کروں گا پاکستان میچ کیلئے ٹیم میٹنگ میں زیادہ نہ بولوں۔مشتاق احمد نے کہاکہ انگلینڈ کے ساتھ جب کام کیا تو پاکستان کو ہارتے دیکھنا آسان نہیں ہوتا تھا۔انہوںنے کہاکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائے گی، ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین اچھے ہیں، بولرز بھی باو¿نسرز کروائیں گے۔مشتاق احمد نے کہاکہ پاکستان کیلئے نیک تمنائیں ہیں مگر پروفیشنل ازم یہی کہ ویسٹ انڈیز کیلئے محنت کروں۔ورلڈ کپ میں 31 مئی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.