مکینیکل انجینئرکا سیول انجینئر کی پوسٹ پر تقرری

0 138

اسلام آباد (امروز نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان مکینیکل انجینئراحمد یار گوندل کا سیول انجینئر کی پوسٹ پر تقرری سے متعلق کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست خارج کر دی ۔منگل کو سپریم کورٹ میں مکینیکل انجینئراحمد یار گوندل کا سیول انجینئر کی پوسٹ پر تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پوسٹ کےلئے میٹرک اور تین سالہ انجینئرنگ کا ڈپلومہ درکار تھا،ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈپلومہ صرف مکینکل انجینئرنگ کا ہونا ضروری نہیں تھا۔ وکیل نیب نے کہاکہ جی بالکل صرف میٹرک کی ڈگری اور تین سال کا انجینئرنگ کا ڈپلومہ ضروری تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اگر آپ کو پتہ تھا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے تو ہمارا وقت کیوں ضائع کیا؟۔ہمارے لیے وقت کی بہت اہمیت ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست خارج کر دی۔ٹرائل کورٹ نے مکینیکل انجینئراحمد یار گوندل کو دھوکہ دہی سے نوکری حاصل کرنے پر 5 سال قید اور 5 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی،ہائی کورٹ نے مکینیکل انجینئراحمد یار گوندل کی تقرری کو درست قرار دے کر بری کر دیا تھا۔نیب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم سے رجو کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.