انتظار کی گھڑیاں ختم ،کرکٹ ورلڈ کپ 2019ئ(آج) سے شرع ہوگا

0 127

لندن (امروز نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ئ(آج) جمعرات30مئی کو شروع ہوگا ،ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں 11وینیوز پر 48 میچز کھیلیں گی ، افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا،پاکستانی ٹیم31 مئی جمعہ کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019جمعرات 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہو گا۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے عالمی میلے میں 10 ممالک انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کےلئے جد وجہد کرینگے ،فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ40لاکھ ڈالر انعامی رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کرےگا،پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرےگا، اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کرےگا، نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری لنکا سے کارڈف میں کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔ دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو ساتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کرے گا۔ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں9 میچز ملیں گے۔4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.