سوشل میڈیا اسٹار پیر احمد شاہ کے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی مداح نکلے

0 124

لندن (امروز نیوز)ایک ویڈیوسے چند ہی دنوں میں پورے پاکستان میں مشہور ہو جانے والے سوشل میڈیا اسٹار پیر احمد شاہ کے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی مداح نکلے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی احمد شاہ کا مشہور جملہ ” پیچھے دیکھو پیچھے “کو انہی کے انداز میں دہراتے ہوئے نظر آ رہے تھے اور احمد شاہ کے مخصوص انداز کو اپناتے ہوئے کافی محظوظ ہو رہے تھے۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پیر احمد شاہ نے اپنے بولنے کے منفرد انداز سے سر حدپار بھی لوگوں کے دل جیت لئے۔پاکستان سمیت اب بھارت میں بھی اپنی ننھی اور معصومانہ باتوں کی وجہ سے پہچانے جانے والے احمد شاہ مختلف ٹی وی شوز میں نظر آ رہے ہیں اور پاکستان کی شوبز شخصیات کےساتھ کام بھی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.