چیک باﺅنس کیس ،سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست مسترد ، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار

0 137

اسلام آباد (امروز نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پوسٹ آفیس ملازمین شبیر اعوان اور محمد سمیع کے چیک چوری اور جعلی اکاونٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان عدم شواہد کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کو نیب کی جانب سے پوسٹ آفیس ملازمین شبیر اعوان اور محمد سمیع کے چیک چوری اور جعلی اکاو¿نٹ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ سترہ سال پہلے کا معاملہ ہے نیب کے کیس کے سر پاو¿ں ہی نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب کے شواہد سے ہائیکورٹ کا فیصلہ اظہر من الشمس ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2015 کے نیب کے جتنے بھی کیسز آرہے ہیں وہ اسی قسم کے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے 2015 میں کوئی مسئلہ تھا نیب نے ہر کیس سپریم کورٹ میں چھوڑ دیا۔انہوںنے کہاکہ نیب نے اپنے اوپر سے بوجھ اتارا۔انہوںنے کہاکہ ملزمان نے 15 لاکھ واپسی کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ دونوں کو کیسے پتا چلا کہ بلینک چیک ہیں۔انہوںنے کہاکہ کیا لفافہ اس لیئے کھولا گیا کہ کہیں دہشت گردی کا پیسہ نہ ہو ۔عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کر دی ۔ہائیکورٹ نے شبیر اعوان اور محمد سمیع کو بری کر دیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ ریکارڈ سے کوئی واضح شواہد نہیں ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.