عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ نے کرکٹ دیکھتے ہوئے اپنے 50 سال مکمل کرلیے

0 128

لندن (امروز نیوز)انگلینڈ میں جاری کرکٹ کے عالمی میلے میں کرکٹ کے دیوانے عبدالجلیل المعروف چا چا کرکٹ نے کرکٹ دیکھتے ہوئے اپنے 50 سال مکمل کرلیے۔69 سالہ صوفی جلیل عرف چاچا کرکٹ برطانیہ کے بارہویں دورے پر ہیں، انہوں نے ورلڈکپ 1999 ، 2009 کے ٹی 20 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی 2003 اور 2017 میں گراو¿نڈ میں رہ کر اپنے جوشیلے انداز میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مقابلے کے موقع پر چاچا کرکٹ نے بتایا کہ انہیں کرکٹ دیکھتے اور قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہاں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں اور چمپئن ٹرافی کی طرح ورلڈکپ بھی قومی ٹیم کے نام ہوگا۔قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے یہ دن پاکستانی شائقین کے لیے اچھا ثابت نا ہوسکا تاہم اس کے باوجود ٹرینٹ بریج اسٹیڈیم میں چاچا کرکٹ کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی اور اپنے مخصوص انداز ’جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا‘ اور ‘زور سے بولو زور سے کھیلو’ کے نعروں سے ٹیم اور شائقین کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔چاچا کرکٹ نے اپنا پہلا میچ 1969 میں پاکستان اور انگلینڈ کا دیکھا تھا جب وہ صرف 19 سال کے تھے۔ اس کے بعد سے ہر میچ میں قومی لباس میں ملبوس چاچا کرکٹ کو دیکھا جانے لگا۔ورلڈکپ کے دوران چاچا کرکٹ کو گلوبل اسپورٹس فین ایوارڈ سے بھی نوازا جائےگا انہیں یہ ایوارڈ 14 جون کو مانچسٹر میں دیا جائے گا۔ چاچا کرکٹ کے مطابق یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.