بہترین باﺅلر رہ چکا ہوں ،کمر کی درد کی وجہ سے اب باﺅلنگ نہیں کر سکتا ، ویرات کوہلی

0 129

نئی دہلی (امروز نیوز)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باﺅلر بھی رہ چکے ہیں مگر کمر کی درد کی وجہ سے اب باﺅلنگ نہیں کر سکتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوہلی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ا?خری مرتبہ ا±نہوں نے2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں بال کرائی تھی۔ ا±نہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً میچ جیت چکے تھے، میں نے کپتان ایم ایس دھونی سے پوچھا کہ میں گیند کر کروا سکتا ہوں؟انہوں نے بتایا کہ میں بس گیند کروانے کے لیے اپنی بازو¿ں کو بل دے رہا تھا تو باﺅنڈری کے پاس کھڑے جیسپریت بمراہ نے چلاتے ہوئے کہا کہ ” اس وقت مذاق نہیں، یہ انٹر نیشنل میچ ہے۔“ویرات نے بتایا کہ ٹیم میں کسی کو بھی مجھ پر اعتماد نہیں تھا کہ میں باﺅلنگ کر سکتا ہوں، مگر میں نے باﺅلنگ کی۔اس کے بعد میری کمر میں شدید درد کے باعث میں نے باﺅلنگ چھوڑ دی اور پھر کبھی نہیں کروائی۔بھارتی کپتان نے بتایا کہ وہ انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز انڈریسن کا باﺅلنگ ایکشن کو فالو کرتے ہیں۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اگرمیری ٹیم میری باﺅلنگ کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی تو میری انٹر نیشنل وکٹیں 8 سے بھی زیادہ ہو سکتی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.