فواد چودھری کا چاند دیکھنے کے خواہش مند افراد کیلئے محکمہ موسمیات کی تمام سائٹس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

0 127

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند دیکھنے کے خواہش مند افراد کیلئے محکمہ موسمیات کی تمام سائٹس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کی 66 سائٹس عام افراد کے چاند دیکھنے کیلئے کھلی رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ کچھ سائٹس پر جدید سہولیات اور بعض سائٹس پر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس بار ہم یقینی بنائیں گے کہ لوگ چاند خود دیکھیں اور افراد کے بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.