ایشیا کپ میں لمبی اننگز کھیلنے کے لیے تیار ہوں، قومی اندر 19 کرکٹر حیدر علی

0 126

لاہور( امروز نیوز )اٹک سے تعلق رکھنے والے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ وہ لمبی اننگز کھیلنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فارغ وقت میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ بطور اوپنر وکٹ بچانا اہم ہے کیونکہ اوپنرز کے جلد آٹ ہوجانے سے پوری ٹیم پر دبا بڑھ جاتا ہے ۔حیدر علی نےکہا کہنیشنل کرکٹ اکیڈمی اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچز کا تجربہ اس ہنر کو سیکھنے میں ان کے لیے مددگار ثابت ہورہا ہے۔ کوچز نے دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے دوران میری بھرپور رہنمائی کی۔انہوں نے سمجھایا کہ اعتماد سے کھیلتے رہو اور اسکور بورڈ کو متحرک رکھو۔ حیدر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کمی نہیں مگر بطور بیٹسمین ہمیں نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرنے کا آرٹ سیکھنے میں وقت لگتاہے۔انہوں نے کہا کہ میرے4سالہ ڈومیسٹک کرکٹ کیرئیرنے کئی نشیب و فراز دیکھے مگردورہ سری لنکا کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت سے میری صلاحیتوں میں نکھار آیا۔ کوچز نے میری قابلیت کی نشاندہی کرتے ہوئے مجھے کھیل میں بہتری کےگر سیکھائے اور یہی وجہ ہے کہدورہ سری لنکا میں میری کارکردگی بہترین رہی۔ دورے کے دوران 5 میچوں میں 214رنز بنانے والے 18 سالہ نوجوان کرکٹر کا بہترین سکور 93 رنز ناٹ آٹ تھا۔حیدر علی نے کہا کہ سری لنکا ٹور پر میں نے5 میچوں میں 3 نصف سنچریاں سکور کیں۔مگر مجھے سنچری نہ کرنے کا دکھ تھا ۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل میں نے کوچز سے مشاورت کے ساتھ ساتھ دور حاضر کے انٹرنیشنل کرکٹرز کی بیٹنگ ویڈیوز دیکھنا شروع کردیں۔جس سے مجھےنصف سنچری کو سنچری میں بدلنے کا حوصلہ ملا۔ حیدر علی نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میں نے صرف ایک سنچری سکور کی مگر یہاں مجھے اپنی اننگز کو طول دینے کے آرٹ پر عمل درآمدکرنے کا موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.