بلاول بھٹوزر داری اور راجہ فاروق حیدر خان مسئلہ کشمیر پر گفتگو

0 156

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایوان میں اپنا موقف دیں۔راجہ فاروق حیدر نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ کشمیر آئیں، ہم آپ کا انتظار کریں گے، کشمیری آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے نانا کی وہ بات ہمیں یاد ہے کہ کشمیر کے لیے ہم ہزار سال تک جنگ کریں گے۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو یقین دہانی کراتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں کشمیریوں کا اس نازک مرحلے پر مکمل ساتھ دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.