اسلام آباد اتھلیٹکس ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (آج) ہونگے
اسلام آباد (امروز نیوز) اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد اتھلیٹکس ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (آج) بدھ کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے۔ اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیئر (ر) سلطان ستی کے مطابق ٹرائلز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کرنے کے مجاز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم نیشنل گیمز میں حصہ لے گی یہ گیمز 26اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے سیکرٹری ممتازالحق سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔